اسلام آباد (وقائع نگار) کوئٹہ ایئرپورٹ اور اطراف میں موسم اور مواصلاتی نظام کی خرابی کے باعث پی آئی اے کا کوئٹہ آپریشن معطل ہوگیا۔ جمعہ کے روز کراچی‘ لاہور اور اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی قومی ایئر لائن کی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ پی کے 310کراچی تا کوئٹہ، پی کے 322لاہور تا کوئٹہ اور پی کے 325 اسلام آباد تا کوئٹہ متاثر ہوئیں، حکام موسم اور مواصلاتی نظام پر نظر رکھے ہوئے ہیں، بحال ہوتے ہی آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔ کیونکہ اس وقت فضائی آپریشن رابطے کا واحد ذریعہ ہے۔