• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسکرین گریب، فائل فوٹو
اسکرین گریب، فائل فوٹو

کوئٹہ شہر اور دیگر علاقوں میں گیس اور بجلی کی سپلائی تاحال معطل ہے جبکہ پی ٹی سی ایل فون اور موبائل نیٹ ورک بھی متاثر ہیں۔

کوئٹہ میں سوئی گیس کی سپلائی بند ہونے کے سبب ایل پی جی سیلنڈر کی دکانوں پر رش بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب دکانداروں نے سیلنڈز کی طلب بڑھنے پر گیس کے نرخوں میں من مانا اضافہ کر دیا ہے۔

ایل پی جی گیس فی کلو 300 روپے تک میں فروخت کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بولان کے علاقے بی بی نانی میں گیس پائپ لائن ریلے میں بہہ جانے کے سبب کوئٹہ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

سوئی سدرن گیس حکام کا کہنا تھا کہ برساتی ریلے میں گیس پائپ لائن بہہ جانے سے مچ شہر کے علاوہ زیارت،پشین،مستونگ اور قلات کو بھی گیس کی فراہمی بند ہے۔

گیس کمپنی کے حکام نے بتایا کہ شکارپور سے کوئٹہ آنے والی 24 انچ گیس پائپ لائن پہلے ہی بہہ چکی ہے۔

سوئی سدرن گیس حکام کا کہنا تھا کہ بولان ندی میں پانی کم ہونے کے بعد گیس لائن کی مرمت کی جائے گی اور اس کام میں کچھ دن لگ سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید