بولان کے علاقے بی بی نانی میں گیس پائپ لائن ریلے میں بہہ جانے کے سبب کوئٹہ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔
سوئی سدرن گیس حکام کا کہنا ہے کہ برساتی ریلے میں گیس پائپ لائن بہہ جانے سے مچ شہر کے علاوہ زیارت،پشین،مستونگ اور قلات کو بھی گیس کی فراہمی بند ہے۔
گیس کمپنی کے حکام نے بتایا کہ شکارپور سے کوئٹہ آنے والی 24 انچ گیس پائپ لائن پہلے ہی بہہ چکی ہے۔
سوئی سدرن گیس حکام کا کہنا ہے کہ بولان ندی میں پانی کم ہونے کے بعد گیس لائن کی مرمت کی جائے گی اور اس کام میں کچھ دن لگ سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 24 انچ قطر کی پائپ لائن بہہ جانے سے متبادل 12 انچ کی لائن بھی بہہ گئی ہے۔