اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی ہدایت پر سیلاب زدگان کی فوری امداد اور بحالی کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں میں اپنا موثر اور بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے ریڈیو پاکستان اور اس کے ماتحت سٹیشنوں میں فلڈ ریلیف سیل قائم کر دیئے گئے ہیں۔سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور متاثرین کی مدد وبحالی کیلئے سرگرم امدادی اداروں بشمول ضلعی انتظامیہ اور ضلعی فلڈ کنٹرول رومز کے درمیان باہمی رابطوں کو مزید موثر بنانے کیلئے اسٹوڈیوز میں جدید خطوط پر لائیو کالز کا نظام بھی وضع کریں۔