کراچی(آئی این پی)سکھر کے دورے پر نکلے وفاقی وزیرخورشید شاہ کے بیٹے زیرک شاہ کو سیلاب سے متاثرہ علاقے میں لوگوں نے گھیر لیا ، متاثرین نے کہا سائیں چلیں ہمارے ساتھ اور دیکھیں کیا ہورہا ہے لیکن زیرک شاہ نے متاثرین کے ساتھ جانے کا خطرہ مول نہ لیا اور ویڈیو بنانے سے منع کر کے گاڑی میں سوار ہوکر روانہ ہوگئے۔دوسری جانب صوبائی وزیر شرجیل میمن کی اپنی فصل بچانے کیلئے پانی گائوں کی طرف موڑنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی،ایک دیہاتی نے ویڈیو بنا کربتایا شرجیل میمن کی فصل سے مشینری لگا کرپانی گائوں کی طرف چھوڑاجارہا ہے۔