کراچی(این این آئی‘جنگ نیوز)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہاہے کہ ایم کیوایم کراچی کے مسائل کی اصل وجہ ہے ‘ایم کیو ایم سمیت متعدد جماعتوں نے کراچی میں سوائے بینر زلگانے کے کچھ نہ کیا۔پاکستان کے فیصلے کراچی میں ہونگے واشنگٹن میں نہیں ۔اتوارکوکراچی کے علاقے سعود آباد میں تحریک انصاف کے ماڈل ٹائون آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غلامی کرنے کو قوم تیار نہیں ہے، سبسمجھدار ہوگئے ہیں‘سندھ میں کئی بار سیلاب آچکا ہے لیکن عوام پر پیسے نہیں لگائے گئے‘ خیبر پختونخواہ میں مالی نقصان ضرور ہوا ہے لیکن جانی نقصان نہیں ہوا‘اب سندھ اور بلوچستان میں بھی کام ہم کریں گے۔اسدعمر نے کہاکہ جب ہم نے وفاق کا پیسہ کراچی کے لئے مختص کیا، تو ہم سے سوال کیے گئے ۔