اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) کوئٹہ شہر میں تمام انٹرنیٹ سروسزبحال کر دی گئی ہیں جبکہ دیگر علاقوں میں بحالی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ،پی ٹی اے کے مطابق کوئٹہ شہر میں ٹیلی نار، زونگ یوفون اور دیگر تمام انٹرنیٹ سروسز بحال کر دی گئی ہیں جبکہ بارش اور سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں میں سروسز کی بحالی کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔