بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی دیکھ کر دکھ ہوا۔ ہم جانی نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں اور قدرتی آفت سے متاثرہ تمام لوگوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔
نریندر مودی نے مزید کہا کہ وہ پاکستان میں سیلاب کے بعد معمولات کی جلد از جلد بحالی کےلیے پر امید ہیں۔