رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام واپس ٹریک پر آگیا ہے۔
آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج آئی ایم ایف نے7ویں اور 8ویں جائزے کی منظوری دی ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شوکت ترین سمیت عمران خان کی ٹیم نے 4 سال تک ملکی معیشت کو تباہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی ٹیم کی تباہی کی قیمت آج پورا ملک ادا کر رہا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں مفتاح اسماعیل اور ان کی ٹیم نے انتھک محنت سے آج یہ رزلٹ پاکستان کو دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کو مستحکم کرنے کا عمل جاری رہے گا، معاشی حالات بہتر ہوں گے اور معیشت ترقی کرے گی۔