• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر و گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 25 ارب 75 کروڑ روپے مختص

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وفاقی حکومت نے مالی سال 2016-17 کے وفاقی بجٹ میں  وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 25 ارب 75 کروڑ روپے مختص کر دیئے ہیں۔ بجٹ میں کشمیر کے لئے ایک ترقیاتی سکیم اور گلگت بلتستان کے لئے 5 نئی ترقیاتی سکیمیں رکھی گئی ہیں۔ کشمیر کی جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے 14 ارب 45 کروڑ اور گلگت بلتستان کی جاری ترقیاتی سکیموں کیلئے 10 ارب20 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ آزاد کشمیر کی ایک ہی نئی ترقیاتی سکیم کے لئے 25کروڑ اور گلگت بلتستان کی 5 نئی ترقیاتی سکیموں کے لئے 85 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کمپلیکس کے لئے 25 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں گلگت بلتستان بلاک کے لئے 9 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ نلتر پاور پراجیکٹ کے لئے70 کروڑ روپے اور ہارپو پاور پراجیکٹ کے لئے50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جبکہ گلگت بلتستان کے لئے نئی ترقیاتی سکیموں میں عطاء آباد جھیل پر سیاحتی مقام کے لئے فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری کے لئے 5 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس طرح 85 کروڑ روپے گلگت بلتستان کی نئی ترقیاتی سکیموں کے لئے مختص کئے گئے ہیں اور امور کشمیر و گلگت بلتستان ڈویژن ترقیاتی منصوبوں کے لئے 25 ارب 75 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین