• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف نے شادی کی تقریب کو خفیہ رکھنے کی وجہ بتادی

فوٹو، انسٹا گرام
فوٹو، انسٹا گرام

بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کے شادی کی تقریب کو خفیہ رکھے جانے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل گزشتہ برس 9 دسمبر کو راجستھان کے شہر سوائی مادھو پور کے ایک ریزورٹ میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

اس اداکار جوڑی کی شادی کی تقریب کے حوالے سے ہر طرح کی معلومات کو میڈیا سے دور رکھا گیا تھا اور اس وقت تک اس شادی کی تصدیق نہیں ہوسکی  تھی جب تک کہ کترینہ اور وکی نے خود سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر نہیں کیں۔

کترینہ کیوف نے حال ہی میں فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب کے دوران میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ’مجھے لگتا ہے کہ شادی کی تقریب کو خفیہ رکھنے کی کوشش کے پیچھے بڑی وجہ بدقسمتی سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عائد پابندیاں تھیں‘۔ 

اُنہوں نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ میری فیملی ذاتی طور پر بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئی، اور ظاہر ہے کہ اس صورتحال کو سنجیدگی سے لینا ضروری تھا‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’مجھے لگتا ہے کہ رواں سال بہت بہتر رہا ہے، ہم کورونا وائرس کے پیشِ نظر تھوڑا محتاط رہنا چاہتے تھے، لیکن شادی بہت خوبصورت تھی اور ہم دونوں بہت خوش ہیں‘۔

کام کے حوالے سے بات کی جائے تو کترینہ کیف بہت جلد ہارر کامیڈی فلم ’فون بھوت‘ میں اداکار سدھانت چترویدی اور ایشان کھٹر کے ساتھ نظر آئیں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید