• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے فلوریڈا کے گھر میں خفیہ دستاویزات چھپادیں، امریکی وزارت انصاف

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کی وزارتِ انصاف نے کہا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جون میں ان کے گھر پر ایف بی آئی کے چھاپے سے پہلے شاید وہاں سے دستاویزات چھپا یا ہٹا ہی لی ہوں۔ ادارے کی طرف سے عدالت میں جمع کرائے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتی تحقیقات کو روکنے کے لیے ممکنہ طور پر کوششیں کی گئی تھی۔ یہ بیان جاری مقدمے کے کچھ حصے کی نگرانی کے لیے ٹرمپ کے ایک ’غیر جانبدار‘ وکیل، جسے ’سپیشل ماسٹر‘ کہا جاتا ہے‘ بنائے جانے کی درخواست کے جواب میں دیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے کسی بھی قسم کے غلط کام کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اشیا ڈی کلاسیفائیڈ (غیر مخفی) تھیں۔ اپنا دفتر چھوڑتے وقت امریکی صدور کے لیے لازمی ہوتا ہے کہ وہ تمام دستاویزات اور ای میلز نیشنل آرکائیوز میں منتقل کر دیں۔

دنیا بھر سے سے مزید