• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایچ کیو راولپنڈی کے ڈاکٹروں کا شہباز گل کا طبی معائنہ، انکی میڈیسن تبدیل کردی

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال راولپنڈی میڈیکل ٹیم نے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹرشہباز گل کا طبی معائنہ کیا ،ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل راولپنڈی میں مقید ڈاکٹر شہبازگل نے بدھ کو سینے میں درد ،کھانسی اور سانس لینے میں دقت محسوس کرنے کی شکایت کی جس پرانہیں جیل ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں جیل کے ڈاکٹروں نے انکاچیک اپ کیا اوربعدازاں جیل انتظامیہ نے پمز ہسپتال اورڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی سے بھی ڈاکٹروں کو جیل بلالیا ذرائع کے مطابق دن دوبجے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال راولپنڈی اورکچھ دیربعد پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزاسلام آبادکے ڈاکٹروں کی ٹیمیں اڈیالہ پہنچ گئیں ،جہاں ڈی ایچ کیوراولپنڈی کے ڈاکٹروں نے ان کاتفصیلی معائنہ کیا اورانکی میڈیسن تبدیل کردی ،اس دوران شہبازگل نے پمز ہسپتال کی میڈیکل ٹیم سے چیک اپ کرانے سے انکارکردیا اورکہاکہ میں نے چونکہ ڈی ایچ کیوکے ڈاکٹروں سے چیک اپ کروالیاہے اس لئے آپ کوچیک کرنیکی ضرورت نہیں ،بعدازاں شام کو ڈاکٹرشہبازگل سے ان کے بھائی یاسین اوروکیل اعجازبخاری نے بھی ملاقات کی ۔

ملک بھر سے سے مزید