• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائیکل چوری کا واقعہ محمد علی کو باکسنگ رِنگ تک لایا

Muhammad Ali Bicycle Theft Incident Brought Boxing Ring
بارہ سال کی عمر میں محمد علی کی سائیکل چوری کا واقعہ انھیں باکسنگ رنگ تک لے آیا، چور تو ہاتھ نہ آیا لیکن محمد علی دنیا کےسب سے بڑے باکسر بن گئے۔

محمد علی کلے امریکاکے پسماندہ علاقے میں پیدا ہوئے،ان کی زندگی کے ایک چھوٹے واقعے نے انہیں بڑا باکسر بنادیا۔ محمد علی بارہ سال کی عمر میں امریکی شہر لوئسویل کے کنونشن میں گئے جہاں ان کی سائیکل چوری ہو گئی ، جس پر وہ شدید برہم ہوئے اور قریب موجود باکسنگ جم کے انسٹرکٹر اور پولیس اہلکار جومارٹن سے شکایت کی۔

محمد علی نے کہا کہ اگر انہیں چور مل گیا تو ایسا ماریں گے کہ اسے نانی یاد آجائے،محمد علی کے جارحانہ انداز سے متاثر ہوکر جومارٹن نے انہیں لڑنے سے پہلے باکسنگ سیکھنے کا مشورہ دیا اور وہی ان کے پہلے استاد بنے۔

سائیکل چوری کے ٹھیک ڈیڑھ ماہ بعد محمد علی نے اپنی پہلی فائٹ جیتی۔ یوں بچپن میں اپنی سائیکل چوری کرنے والے کو سبق سکھانے کے لیے باکسنگ شروع کرنےوالے محمد علی کے ہاتھ کبھی وہ سائیکل چور تو نہ آیا،پر باکسنگ کی دنیا کے کئی بڑے نام ان کے ہتھے ضرور چڑھ گئے۔
تازہ ترین