محمد علی باکسر کے جیسا کوئی دوسرا فائٹر نہیں، یہ بات صرف محمد علی کے فینز ہی نہیں بلکہ ان کے مخالفین بھی ان کی صلاحیتیوں کا اعتراف کرتے ہیں۔
محمد علی نے یوں تو کرئیر میں کئی کامیابیاں حاصل کیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے مخالفین بھی محمد علی کی صلاحیتیوں کا اعتراف کرتے ہیں، 1977 میں علی کے مقابل تھے شیورز۔اپنی فائٹ کا ذکر کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں انہیں لگا کہ وہ علی کو زیر کردیں گے۔مگر دوسرے رائونڈ سے علی نے ردھم پکڑ لیا۔
شیورز کہتے ہیں کہ علی پر جب کوئی باکسر حملہ کرتا تو اسے لگتا تھا کہ وہ حاوی ہورہا ہے لیکن محمد علی بہت ہوشیار فائٹر تھا، وہ مخالف کو چکمہ دیتا تھا۔
فورمین اپنی فائٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ علی کو یہ معلوم ہوتا تھا کہ وہ کب حریف کو ناک آئوٹ کرسکتا ہے، وہ مخالف کو تھکا دیتا تھا، پھر ان پر حملہ کرتا تھا، علی جیسا کوئی دوسرا فائٹر نہیں ۔
1963 میں ہینری کوپر کی فائٹ محمد علی سے ہوئی۔کوپر کہتے ہیں 40 ہزار لوگو ں کی موجودگی میں ویمبلے اسٹیڈیم کا منظر وہ کبھی نہیں بھول سکتے ۔ہینری نے محمد علی کی ناک زخمی کردی، یہاں تک کہ چوتھے رائونڈ میں محمد علی کو رنگ میں گرادیا۔ انہیں لگا کہ محمد علی اب نہیں اٹھ سکیں گے۔
لیکن پانچویں رائونڈ میں علی نے کوپر پر ایسے تابڑ توڑ حملے کئے کہ انہیں آٹھ ٹانکے لگے۔ہینری کا کہنا ہے کہ بلاشبہ محمد علی کلے ایک بہترین فائٹر تھا۔