• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Legend Boxer Muhammad Ali Had Four Marriages
لیجنڈری محمد علی نے چار شادیاں کیں، دوسری بیوی سے ان کے چاراورتیسری بیوی سے دو بچے ہیں۔ ان کی ایک بیٹی لیلیٰ علی باکسررہ چکی ہیں۔ان کی پہلی شادی کسی فلم کی کہانی سے کم نہیں۔

جون 1964 کی ایک رات محمد علی سونجی رائے نامی ایک ویٹریس سے ملے اور رات ہی شادی کی پیشکش کردی اور ایک ماہ بعد اگست 1964 میں شادی کرلی۔ شادی کے وقت محمد علی کی عمر 22 اور ان کی اہلیہ موجی رائے کی عمر 23 سال تھی۔ محمد علی اپنی اہلیہ کے ساتھ ڈیڑھ سال تک ساتھ رہے اور جنوری 1966 میں علیحدگی اختیار کرلی۔

محمد علی کی پہلی اہلیہ سے کوئی اولاد نہیں ہے۔ پہلی شادی کے ایک سال بعد محمد علی نے اپنے سے 8 سال چھوٹی بلینڈا بوئیڈ نامی خاتون سے شادی کی جو اس وقت صرف 17 سال کی تھی۔ شادی کے بعد ان کی اہلیہ نے اسلام قبول کیا اور اپنا نام خلیلہ علی رکھا۔ خلیلہ سے ان کے چار بچے ہیں مریم، جمیلہ، رشیدہ اور محمد علی جونیئر۔

1974 میں محمد علی کا ایکٹریس ویرونیکا پروش سے افئیر چلا جب ایکٹریس کی عمر صرف 18 سال تھی۔ خلیلہ سے شادی برقرار اور قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے ایکٹریس ویرونیکا پروش سے 1974 میں ہی خفیہ شادی کی جبکہ 1977 میں انھوں نے باضابطہ شادی کی۔

ویرونیکا پروش سے ان کی دو بیٹیاں ہانا اور لیلیٰ تھیں۔ محمد علی اور ویرونیکا کی شادی 9 سال بعد ختم ہوئی۔ محمد علی نے چوتھی شادی اپنی پرانی دوست یولنڈا ولیمز سے 1986 میں کی اور محمد علی کی موت تک تیس سال ان کے ساتھ رہیں۔ محمد علی اور یولنڈا نے پانچ ماہ کے بچے کو بھی گود لیا جس کا نام اساد امین ہے۔

محمد علی کی بیٹی لیلیٰ علی نے 18 سال کی عمر سے باکسنگ کا آغاز کیا اور اپنی آخری فائٹ 2007 میں کی۔ لیلیٰ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب انھوں نے اپنے والد سے باکسنگ کا شعبہ اپنانے سے متعلق خواہش کا اظہار کیا تو محمد علی اپنی بیٹی کے خطرناک اسپورٹ میں داخلے پر فکرمند ہوئے۔
تازہ ترین