• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا عمران خان کے ہیرے والے بیان پر تبصرہ

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ہیرے سے متعلق بیان پر ردِ عمل دیا گیا ہے۔

مریم نواز شریف نے اپنے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی آج انسداد دہشت گردی میں پیشی کےبعد صحافیوں سے بات چیت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے۔

مریم نواز کا عمران خان کے ’ہار بہت سستے ہوتے ہیں، کسی مہنگی چیز کی بات کرو‘ والے بیان پر کہنا ہے کہ ’یہ سستی چیز بھی نہیں چھوڑتے‘۔

یاد رہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر ایک صحافی نے سابق وزیرِ اعظم سے سوال کیا کہ کیا آپ نے توشہ خانے سے ہیروں کا ہار لیا تھا؟

جس کا جواب دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہار بہت سستے ہوتے ہیں، کسی مہنگی چیز کی بات کرو۔

واضح رہے کہ آج سابق وزیر اعظم عمران خان کا انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہنا تھا کہ میں ہر روز زیادہ خطرناک ہو رہا ہوں۔

قومی خبریں سے مزید