• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم پالیسی کا اعلان نہ ہونا پروڈیوسرز کے لیے نقصان کا باعث ہے، امجد رشید شیخ

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین امجد رشید شیخ نے کہا ہے کہ فلم پالیسی کا اعلان اب تک نہ ہونا پروڈیوسرز کے لیے نقصان کا باعث بن رہا ہے۔

1992ء سے فلم پالیسی کا مسئلہ حل طلب ہے۔ سابق وزیر اطلاعات ونشریات نے دلچسپی لی تھی۔ اب موجودہ وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے صنعت کا درجہ دینے کا اعلان کیا، لیکن اس پر عمل درآمد اب تک نہیں ہوا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مریم اورنگزیب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات کو 16 نکاتی ایجنڈا پیش کر دیا ہے۔ جس میں ایف بی آر سے ڈیوٹی چھوٹ، فلم فنڈ نجی اداروں میں شامل کرنا، اوورسیز کے لئے ملکی فلموں کو 50 فیصد چھوٹ، ٹیکس فری فلمی سامان سمیت دیگر نکات شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب زدگان کے فنڈ میں ادارے کی جانب سے 50 لاکھ روپے آرمی کے ذریعے دیے گئے۔ فلم انڈسٹری میں 35 کروڑ کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے، جبکہ نامور صف اول کے فنکاروں کی فلمیں بنارہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید