• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرامانی دن بہ دن نفسیاتی ہوتی جا رہی ہیں، سوشل میڈیا صارفین

کولاج بشکریہ انسٹاگرام
کولاج بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی معروف اداکارہ حرا مانی آج کل سوشل میڈیا صارفین کی ہٹ لسٹ پر ہیں، اُن پر  آئے دن تنقید ہو رہی ہے۔

کچھ تو اداکارہ حرا مانی کی قسمت کے ستارے ہی گردش میں ہیں، اوپر سے اُن کی اچھوتی اور بے باک حرکات اُن کی شہرت مزید خراب کر رہی ہیں۔

گزشتہ دنوں بیرونِ ملک ایک کانسرٹ کے دوران حرا مانی کی گانے کی ضد نے اُنہیں مداحوں کے سامنے بے عزت کروایا جبکہ اُس کے بعد انہوں نے دوبارہ سے مشہور گانا ’پسوڑی‘ گا کر شائقین کو ناراض کر دیا ہے۔

اب انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں اپنے شوہر مانی کے ساتھ ایک کارپیٹ پر لیٹے فوٹو سیشن کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو میں بھارتی معروف اداکارہ شہناز گِل کا اپنے بوائے فرینڈ سدھارتھ شکلا کے لیے بولا گیا مشہور ڈائیلاگ بھی سنائی دے رہا ہے۔

حرا مانی نے یہ ویڈیو اپلوڈ کر کے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین سے کہا ہے کہ آ بیل مجھے مار جبکہ وہ جانتی ہیں کہ بیل پہلے ہی سے کافی بپھرا ہوا ہے اور ہر دعوت پر پہلے سے زیادہ سخت وار کر رہا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کا اس ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے حرا اور مانی کی جوڑی کو شوبز انڈسٹری کی سب سے ’چھچھوری‘ جوڑی قرار دیا ہے جبکہ ایک صارف کا کہنا ہے کہ حرا دن بہ دن ’سائیکو‘ یعنی نفسیاتی ہوتی جا رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید