• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکی بھائی نورا فتیحی کے اسٹیج پر بلانے پر ہکا بکا کیوں ہوئے؟

معروف رقاصہ اور بھارتی فلمی دنیا کی خوبصورت شخصیت نورا فتیحی نے دبئی میں ایک ایونٹ کے دوران اسٹیج پر بلایا تو ڈکی بھائی ہکا بکا ہوگئے۔

دبئی میں ہونے والے ایک ایونٹ میں مشہور پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی اُس وقت ایک دلچسپ صورتحال کا شکار ہو گئے جب بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی نے انہیں اسٹیج پر بلالیا۔

یہ سارا واقعہ ڈکی بھائی کے ولاگ میں ریکارڈ کیا گیا، جہاں وہ اپنے دوست حمزہ کے ساتھ ایونٹ میں شریک تھے، حمزہ نے ہنستے ہوئے مذاق کیا کہ نورا تمہیں اسٹیج پر بلائے گی اور حیرت انگیز طور پر بالکل ایسا ہی ہوا۔

جیسے ہی نورا فتیحی نے ڈکی کو ڈانس کے لیے اسٹیج پر مدعو کیا، صورتحال یک دم مزاحیہ ہوگئی، ڈکی بھائی مکمل طور پر گھبرا گئے اور اسٹیج پر منجمد ہو کر رہ گئے۔

بعد میں اپنے دوست سے گفتگو کرتے ہوئے ڈکی نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا، میں ڈانس نہیں کرتا۔

ڈکی نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ اب تو پورا پاکستان مجھ پر تھوکے گا کیونکہ میں اسٹیج پر ایک بھی ڈانس موو نہ کرسکا۔

یہ دلچسپ اور ہنسی سے بھرپور لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور مداح اس پر دل کھول کر قہقہے لگا رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید