• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان کو ہراساں کرنے والا کون ہے؟ نئی ویڈیو سامنے آگئی

---اسکرین گریب
---اسکرین گریب

ماہرہ خان کے ساتھ لندن میں افسوسناک واقعے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی، جس میں اداکارہ کو ہراساں کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ 

پاکستانی فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ ماہرہ خان جنہیں دنیا بھر میں بے پناہ محبت، عزت اور شہرت حاصل ہے، حال ہی میں لندن میں اپنی فلم کی پروموشن کے دوران ایک  تکلیف دہ واقعے کا شکار ہوئیں۔

 لندن کے ایک سپر مارکیٹ میں منعقدہ میٹ اینڈ گریٹ سیشن کے دوران ہجوم ماہرہ کے گرد جمع ہو گیا، ہجوم سے حفاظت فراہم کرنے کے بجائے سرکاری سیکورٹی گارڈ جو ماہرہ کی حفاظت پر مامور تھا نے ماہرہ خان کے جسم کو غلط انداز میں چھونا شروع کر دیا۔

ماہرہ خان اس حرکت پر بے حد خوفزدہ اور حیران رہ گئیں، اسی موقع پر اداکار ہمایوں سعید نے مداخلت کی اور سیکورٹی گارڈ کو پیچھے ہٹنے کا کہا۔

 بعد ازاں ہمایوں سعید سارا وقت ماہرہ کے پیچھے کھڑے ہو کر انہیں سپورٹ کرتے رہے تاکہ کوئی اور ایسی حرکت نہ ہو۔

واقعے کی نئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار ماہرہ کو غیر مناسب انداز میں چھو رہا ہے۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے ٹوٹے ہوئی ناخن کی تصویر بھی شیئر کی، جو اس بدنظمی کے دوران ٹوٹ گیا، انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ میرے ناخن کہہ رہے ہیں، مجھے گھر لے چلو (My nails are saying take me home)

سوشل میڈیا صارفین نے واقعے پر سخت ردعمل دیا کہ یہ تو واضح طور پر سیکیورٹی گارڈ کی حرکت ہے۔ کالے چشمے والا سیکیورٹی اہلکار ایک معروف ٹک ٹاکر بھی ہے، ہمایوں سعید نے بہت عمدہ طریقے سے صورتحال سنبھالی، ایسی کمپنی پر ماہرہ خان کو مقدمہ کرنا چاہیے، یہ تو سیدھا سیدھا ہراسانی کا کیس ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید