بھارت کی کناڈا زبان تمل سے نکلی ہے، بالی ووڈ اداکار اور سیاستدان کمل ہاسن کے ریاست کرناٹک کی سرکاری زبان کناڈا سے متعلق اس متنازع بیان نے بھارت میں ہنگامہ کھڑا کر دیا۔
حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اداکار سے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔
کناڈا تنظیموں نے کمل ہاسن کی 5 جون کو ریلیز ہونے والی فلم کے بائیکاٹ اور کمل ہاسن کی معافی تک کرناٹک کے سنیماؤں میں فلم نہ لگنے دینے کی دھمکی دے دی۔
اپنے اوپر ہونے والی تنقید پر کمل ہاسن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سمیت سیاستدانوں کے پاس اتنا علم نہیں ہوتا کہ وہ زبانوں سے متعلق بات کر سکیں اس لیے معاملہ مؤرخین اور ماہرِ لسانیات پر چھوڑ دیتے ہیں، محبت کبھی معذرت نہیں کرتی۔
خیال رہے کہ کمل ہاسن نے کناڈا زبان سے متعلق بیان چنئی شہر میں اپنی فلم کی آڈیو لانچ کے دوران دیا تھا۔