• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں ایک انقلاب آنے والا ہے، جونیئر ذوالفقار علی بھٹو


پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنما ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں ایک انقلاب آنے والا ہے۔

گزشتہ روز ان کی جانب سے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی گئی۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر فیصل ایدھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔

اس دوران  سابق پی پی چیئرمین میر مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا تھا کہ  لوگ بہت ناراض ہیں، لوگ جاگیردارانہ اور سرمایہ داری نظام نہیں چاہتے،  انقلاب آنے والا ہے۔

اُن کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ ہمیں بنیادی اصلاحات کی ضرورت ہے لیکن ہمیں ہمارے سیاستدان یہ بنیادی اصلاحات فراہم نہیں کر رہے ہیں۔

جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے مزید کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، لوگوں کی مدد کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہوں، ہم فیصل ایدھی کے ساتھ ہمیشہ کام کریں گے، ہمیں پاکستان کو اس کے پاؤں پر دوبارہ کھڑا کرنا ہے۔

واضح رہے کہ جونیئر ذوالفقار علی بھٹو سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ کر مدد کر رہے ہیں، گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اُن کے فلاحی کاموں کے خوب چرچے بھی رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید