• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نذر و نیاز کے لیے برتن دھوتا یہ شخص کون ہے؟

اسکرین گریب/ فوٹو بسکریہ سوشل میڈیا
اسکرین گریب/ فوٹو بسکریہ سوشل میڈیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اس وقت ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص کالا لباس، لال ٹوپی پہنے نذر و نیاز کے لیے برتن دھو رہا ہے۔

ٹوئٹر پر وائرل یہ ویڈیو اور تصویریں کسی عام شخصیت کی نہیں بلکہ پاکستان کو آئین دینے والے، پیپلز پارٹی کے بانی رہنما، ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے، سابق پی پی چیئرمین میر مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی ہیں۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر محترمہ بینظیر بھٹو کے بھتیجے ہیں جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اس وقت خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر یومِ عاشور کے موقع پر اپنے گھر کے باہر نذر و نیاز کے لیے برتن دھوتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کو شعبہ آرٹ سے بہت لگاؤ ہے، وہ سیاست سے دور اپنی من موجی زندگی جی رہے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید