• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اورنگزیب بدتمیز اور بدلحاظ کنیز، جھوٹا پراپیگنڈا کرتی ہے، کنول شوزب

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) تحریک انصاف شعبہ خواتین کی صدرکنول شوزب نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدتمیز اور بد لحاظ کنیز کو ہر روز عمران خان پر جھوٹی پراپیگنڈا مہم چلانے کے لئے کھلا چھوڑ دیا جاتا ہے، عمران خان اور تحریک انصاف کی صوبائی حکومتیں سیلاب متاثرین کی امداد میں سب سے آگے ہیں، شہباز شریف اور مریم نواز اور انکا خاندان قومی مجرم ہیں،انکو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی،بے انصافی اور سازش سے ملک پر مسلط ہونے والے عوام کی نظروں میں گر چکے،اب گمراہ کن مہم کے ذریعے بے وقوف نہیں بنا سکتے، قانون و انصاف کی دھجیاں اڑانے والی امپورٹڈ حکومت عوام سے کسی طور انصاف نہیں کر سکتی، شریف خاندان مفرور ہے ، عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے،وہ اپنی عوام میں موجود ہیں،انھوں نے ہر سوال کا ہر کیس کا جواب دیا، چوروں کا انجام قریب ہے،انکی کانپیں ٹانگ رہی ہیں ۔