• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
محمد رضوان کے ساتھ ڈسکس کیا تھا کہ میچ آخر تک لے جانا ہے، محمد نواز
محمد رضوان کے ساتھ ڈسکس کیا تھا کہ میچ آخر تک لے جانا ہے، محمد نواز

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے محمد نواز کا کہنا ہے کہ کپتان بابر اعظم ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد نواز نے کہا کہ کپتان نے کہا تھا کہ لیگ اسپنر کو تیز کھیلنا ہے، میں نے سوچا ہوا تھا جو بال ملے گی اسے ہٹ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سے پہلا میچ بھی کافی کلوز رہا، ہمارا فوکس جیت پر ہے، ہم اسی پر عمل کرتے رہیں گے۔

محمد نواز کا کہنا ہے کہ پریشر میں کھیلنے سے مجھے بہت فائدہ ہوا، محمد رضوان کے ساتھ ڈسکس کیا تھا کہ میچ آخر تک لے جانا ہے۔

قومی کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ شروع میں بول ٹرن کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

پاکستان نے بدلہ لے لیا، سپر فور میں بھارت کو شکست

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔

پاکستان نے بھارت کا 182 رنز کا ہدف محمد رضوان اور محمد نواز کی شاندار اننگز کی بدولت آخری اوور میں پورا کیا، رضوان نے 71 اور نواز نے 20 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید