• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر کا بھارتی شائقینِ کرکٹ کیلئے ایک اہم پیغام

عاصم اظہر، فوٹو انسٹاگرام
عاصم اظہر، فوٹو انسٹاگرام

معروف پاکستانی اداکار و گلوکار عاصم اظہر کا پاک بھارت ہائی والٹیج مقابلے میں پاکستان کی کامیابی کے بعد بھارتی شائقینِ کرکٹ کو ایک اہم پیغام دیا ہے۔

عاصم اظہر نے بھارتی شائقین کرکٹ کو کامیابی پر عاجزی کا مظاہرہ کرنے کا پیغام دیا ہے کیونکہ ایشیا کپ 2022ء کے 28 اگست کو ہونے والے میچ میں پاکستان کے بھارت سے میچ ہارنے کے بعد سوشل میڈیا پر اکثر بھارتی صارفین غرور و تکبر کا مظاہرہ کرتے نظر آرہے تھے۔

گلوکار نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر قومی کرکٹ ٹیم کی تعریف کی ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہماری نوجوان ٹیم نےکیا زبردست کرکٹ کھیلی، بھارت کے برتری حاصل کرنے کے بعد ہمارے بولرز کی میچ میں کیاشاندار واپسی ہوئی‘۔

اُنہوں نے رضوان اور نواز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’رضوان، نواز اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے زبردست انداز سے ہدف حاصل کیا‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ ’اس طرح کے ہائی پریشر گیم میں 180سے زائد رنز کا ہدف حاصل کرنا ہمیشہ ہی ایک چیلنج ہوتا ہے چاہے پچ جیسی بھی ہو‘۔

عاصم اظہر نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ’یہ پاکستان کرکٹ کا نیا دور ہے۔قومی ٹیم نے اس میچ کے دوران ٹی 20 فارمیٹ میں بھارت کےخلاف سب سے بڑے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کیا‘۔ 

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ بس اسی لیے کہتے ہیں کہ نتیجہ چاہے کچھ بھی ہو انسان کو اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرنا چاہیے‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید