گزشتہ روز ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوران متعدد یادگار لمحات نے جنم لیا جن کا سوشل میڈیا پر ذکر ہو رہا ہے۔
ہر بار کی طرح اس بار بھی پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کافی سنسنی خیز رہا، اس میچ کے دوران دلچسپ مناظر دیکھنے کو ملے جن میں سب سے زیادہ بھارتی بولر ارشدیپ سنگھ کی جانب سے آصف علی کا آسان کیچ چھوٹ جانا اور اس پر بھارتی کپتان روہت شرما کا گراؤنڈ ہی میں شدید ردعمل دینا شامل ہے۔
ارشدیپ سنگھ کے ہاتھوں سے آصف علی کا آسان کیچ نہ پکڑے جانے کے لمحے کو پاکستانی سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے لیے خوش قسمت لمحہ قرار دیا جا رہا ہے جبکہ بھارت میں اسی لمحے کو بھارتی ٹیم کی ہار کا سبب ٹھہرایا جا رہا ہے اور ارشدیپ سنگھ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹس پر یہ ویڈیو اس وقت خوب وائرل ہے جس میں ارشدیپ سنگھ کو کیچ چھوٹنے کے بعد ندامت میں ڈوبے اور روہت شرما کو شدید غصہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کے مطابق پاک بھارت میچ کا یہ واحد لمحہ ہے جسے لمبے عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔