پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ ہماری کوشش تھی کہ ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کریں اور اسی کیلئے محنت کی۔
لاہور میں تھائی ویمنز کے خلاف میچ میں عمدہ کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ ریورس سوئنگ پر بہت کام کیا، بولنگ کوچ جنید خان نے بڑی مدد کی۔
انکا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ صرف اسپنرز وکٹیں لیتے تھے، فاسٹ بولرز بھی وکٹیں لیتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیم میں صرف ایک پیسر کھیلتی تھی، اب ٹیم میں 2 فاسٹ بولرز ہیں۔ میرا ماننا تھا کہ ٹیم میں 2 فاسٹ بولرز ہونے چاہئیں۔
فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر ڈیانا بیگ نے بولنگ میں میرا بہت ساتھ دیا۔ ورلڈکپ میں وکٹیں لے کر ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرنا چاہوں گی۔
انکا کہنا تھا کہ ہماری کوشش تھی کہ ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کریں اور اسی کیلئے محنت کی۔
فاطمہ ثناء نے کہا کہ چاہتے تھے کہ پاکستان میں کوالیفائنگ راؤنڈ جیت کر ورلڈ کپ میں کوالیفائی کریں۔