• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں ملازمین کو 5 اعزازیے دیے جانے کی مخالفت

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ملازمین کو 5 اعزازیے دیے جانے کے اعلان کی مخالفت سامنے آگئی۔

بجٹ سیشن کے دوران ملازمین کو 5 اعزازیے دیے جانے کے حکومتی وعدے کے معاملے پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا افضل کھوکھر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وزارت اطلاعات کی جانب سے 5 اعزازیوں کے اعلان کی مخالفت کی گئی۔

پروونشل اری گیشن آفیسر (پی آئی او) نے تجویز دی کہ سیلاب کی ہنگامی صورتحال ہے، اعزازیہ مؤخر کردیا جائے، سیلاب کے ہنگامی حالات میں کم از کم میں اپنا اعزازیہ نہیں لوں گا۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ یہ اعزازیے سیلاب سے قبل دیے گئے تھے، جواب میں سکریٹری اطلاعات نے کہا کہ اعزازیے کا اعلان وزارت خزانہ کرے تو وہ پیسے بھی دے۔

 سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ رواں سال وزارت خزانہ نے وزارت اطلاعات کی 67 ملین روپے کی کٹوتی کرلی، ہم یہ 5 اعزازیے دیں یا اپنے اخراجات پورے کریں۔

سی ڈی اے، اسلام آباد پولیس نے بھی اپنے ملازمین کو اعزازیہ کی ادائیگی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

قومی خبریں سے مزید