پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کے درمیان ویڈیو کال پر دلچسپ گفتگو ہوئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کے درمیان گفتگو کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
شاہین شاہ آفریدی ری ہیب کے لیے لندن میں موجود ہیں، نے ساتھی فاسٹ بولر کو بتایا کہ تیزی سے انجری سے ریکور ہو رہا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دور ہونے کے باوجود آپ لوگ میرے قریب ہو، ویٹ ٹریننگ شروع کر رہا ہوں، 2 ہفتے کے بعد بولنگ شروع کردوں گا۔
دوران گفتگو شاہین شاہ نے حارث رؤف کو نصحیت کی اور کہا کہ آپ کو بولنگ کرتے دیکھ کر اچھا لگا، آخری اوورز میں یارکرز زیادہ کیا کرو۔
حارث نے شاہین کو بتایا کہ رضوان بھائی اب کافی بہتر ہیں جبکہ نسیم شاہ نے کہا کہ شاہین بھائی ہم آپ کو گراؤنڈ میں مس کر رہے ہیں، دعا ہے کہ آپ جلد فٹ ہو جائیں۔
شاہین نے ساتھی کھلاڑیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایشیا کپ ضرور جیتنا ہے، ہم اور آپ نیوزی لینڈ سیریز میں ضرور ملیں گے۔