• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کینیڈا: چاقو کے وار سے 10 افراد کو ہلاک، 15 کو زخمی کرنے والے حملہ آور ڈیمیئن سینڈرسن کی لاش پولیس کو مل گئی، مائیلز سینڈرسن تاحال مفرور ہے—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
کینیڈا: چاقو کے وار سے 10 افراد کو ہلاک، 15 کو زخمی کرنے والے حملہ آور ڈیمیئن سینڈرسن کی لاش پولیس کو مل گئی، مائیلز سینڈرسن تاحال مفرور ہے—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

کینیڈا میں چاقو سے حملے کا 1 ملزم پولیس کو مردہ حالت میں مل گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پولیس 2 مشتبہ بھائیوں ڈیمیئن سینڈرسن اور مائلز سینڈرسن کو تلاش کر رہی تھی۔

پولیس کو ملزم ڈیمیئن سینڈرسن کی لاش 1 مکان کے قریب ملی جس کی تلاشی لی گئی تھی۔

پولیس اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق مشتبہ دوسرا بھائی مائلز سینڈرسن تاحال مفرور ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کینیڈا کے صوبے سسکیچوین میں چاقو کے حملے میں 10 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے تھے۔

پولیس نے حملہ آوروں کی شناخت ڈیمیئن سینڈرسن اور مائیلز سینڈرسن کے ناموں سے کرتے ہوئے ان کی تصاویر جاری کی تھیں۔

چاقو زنی کے ان واقعات میں زخمی ہونے والے درجنوں افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے ان حملوں کو’خوفناک‘ قرار دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید