• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹری بیراج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

اسکرین گریب
اسکرین گریب

صوبۂ سندھ کے کوٹری بیراج میں اونچے درجے کی سیلابی صورتِ حال برقرار ہے۔

کنٹرول روم کے مطابق کوٹری بیراج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

کوٹری بیراج اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 6 لاکھ 4 ہزار 147 کیوسک ہے۔

بیراج سے ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا اخراج 5 لاکھ 84 ہزار 372 کیوسک ہے۔

کنٹرول روم نے بتایا ہے کہ کوٹری بیراج میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 100 کیوسک پانی کا اضافہ ہوا ہے۔

کنٹرول روم نے یہ بھی بتایا ہے کہ منچھر جھیل سے پانی کوٹری بیراج پہنچنے پر پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید