گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سخت گرمی کے دوران روزہ داروں کو روزے رکھوانے کیلئے ان کے کھانے پینے کا سامان مخیر افراد نے غریب لوگوں کے گھروں میں بھجوانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے بتایاجاتا ہے کہ متعدد مخیر افراد روزے رکھنے والے غریب لوگوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر خاموشی سے انکے گھروں میں کھانے پینے کا سامان پہنچا رہے ہیں تاکہ روزہ رکھنے اور کھولنے میں انہیں کسی قسم کا مشکلات کا سامنانہ کرنا پڑے۔