پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پشاور جلسے میں سرکاری وسائل کے استعمال پر عمران خان کو شوکاز جاری کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت جلسے میں شرکت پر وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کو بھی نوٹس جاری کیا ہے، اس کے ساتھ ہی صوبائی وزرا تیمور سلیم جھگڑا، اشتیاق ارمڑ، کامران بنگش کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
صوبائی وزرا شوکت یوسفزئی، انور زیب، محمد اقبال کو بھی نوٹس جاری کیا گیا، مشیر خلیق الرحمان اور معاون خصوصی وزیر زادہ کو بھی نوٹس جاری کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 9 ستمبر کو ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔