گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں ڈرائیور نے معمولی تلخ کلامی پر پولیس کانسٹیبل اور اس کے اہل خانہ کو تشدد کرکے زخمی کر دیا، محلہ فیض آباد میں گاڑی میں بیٹھنے کے دوران ڈرائیور سے توں تکرار ہونے پر گاڑی کے ڈرائیور غلام عباس نے دیگر 4ساتھیوں کے ہمراہ تھانہ لاری اڈا میں تعینات پولیس کانسٹیبل معصوم شاہ کو چھری کے وار کر کے اور بیوی، بچوں کو تشدد کر کے زخمی کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔