• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف نے ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نسیم شاہ کا شکریہ ادا کردیا۔

ایشیا کپ 2022 میں سپر فور مرحلے میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر بھارت کو بھی ایونٹ سے باہر کردیا۔

پاکستان کو اس میچ میں فتح اور ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے 130 رنز کا ہدف ملا جو نسیم شاہ نے آخری اوور میں دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر پورا کیا۔

میچ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور نسیم شاہ کا شکریہ ادا کیا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی نسیم شاہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمال کردیا نسیم شاہ! جیت کی پوری ٹیم پاکستان کو بہت بہت مبارک ہو۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نسیم شاہ کی تعریف کی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ کیا زبردست میچ تھا، اور نسیم شاہ نے کیا ہی بہترین پرفارمنس دی ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ جیت کر آئے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید