• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ آج درخواست پر سماعت کرے گا۔

نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کا پاسپورٹ قبضے میں لیا تھا، جس پر مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

درخواست میں مریم نواز نے موقف اختیار کیا تھا کہ پاسپورٹ قبضے میں رکھنا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، وہ ماں کو بسترِ مرگ پر چھوڑ کر پاکستان آئی تھیں، ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید