اسلام آباد (جنگ نیوز)سابق سینیٹ چیئرمین میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی معافی کی بات کی جائے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما رضاربانی نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک نے اپنے آقاؤں کے ہاتھ اپنے وسائل کی لوٹ مار کو برداشت کیا ہے، ترقی یافتہ ممالک 79فیصد کاربن اخراج کے ذمہ دار ہیں، امریکا نے1850سے اب تک509جی ٹی کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کی۔