اسلام آباد(محمد صالح ظافر)چین نے پاکستان کو آفات سے پیشگی آگاہی، آفات کے بعد کی تعمیر نو اور تعمیر نو کے منصوبے بنانے میں اپنے تجربات کے اشتراک میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے ڈائریکٹر لوچاو ہوئی نے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے آن لائن ملاقات کے دوران کہا کہ اگلے مرحلے میں چین سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو میں پاکستان کی مدد کے لیے تیار ہے اور اپنے تجربے اور تکنیکی معاونت کے لئے تیار ہے۔