قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ لڑکے جس طرح کھیل رہے ہیں اس سے لگتا کہ ایشیا کپ جیت کر جائیں گے۔
بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے اس پر برا وقت نہیں صرف قسمت ساتھ نہیں دے رہی ہے وہ کوشش کر رہے ہیں کہ پرفارمنس دیں۔
محمد یوسف نے کہا کہ نسیم شاہ نے افغانستان کے خلاف جو دو چھکے لگائے وہ ٹلا شاٹس نہیں تھے۔
نسیم شاہ نے ایک ہی جگہ ہر ایک ہی طرح کی دوشاٹس لگائی ہیں، جلد بازی کی ضرورت نہیں ہے، پراپر شاٹس کھیلنا ضروری ہے۔
محمد یوسف نے کہا کہ نسیم کی ویڈیو تب کی ہے جب وہ انجری کا شکار تھے، انہیں اکیڈمی میں بیٹنگ شروع کروائی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جو کھلاڑی صورتحال کے مطابق بہترین کھیلتا اس سے ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے، نسیم نے افغانستان کے خلاف کیریئر کی دو بہترین شاٹس کھیلیں۔
محمد یوسف کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد کے بعد نسیم شاہ نے بہترین یادگار چھکے لگائے۔
یوسف کا کہنا تھا کہ لڑکے جس طرح کھیل رہے ہیں اس سے لگتا کہ ایشیا کپ جیت کر جائیں گے۔
محمد یوسف کا کہا کہ رضوان کے بارے میں کچھ بھی کہا جائے وہ کم ہے، رضوان ٹیم کے لیے لڑ رہا ہوتا ہے۔
بیٹنگ کوچ نے کہا کہ ٹاپ کے کھلاڑی ٹاپ پر ہی رہتے ہیں بنیادی چیزوں کو جو ساتھ لے کر چلتا ہے وہ کبھی ناکام نہیں ہوتا، نواز نے بھارت کے خلاف پراپر شاٹس کھیلی ہیں۔
کھلاڑی کو جو بھی شاٹس کھیلیں اس کو میرٹ پر کھیلیں تو رنز بن جاتے ہیں، ہار جیت گیم کا حصہ ہے محنت کر رہے ہیں اس کا صلہ اللّٰہ دے گا۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی محنت کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ اتوار کو ٹورنامنٹ جیت کر جائیں گے، پوری قوم کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہونا چاہیے جس کھلاڑی کو جو رول دیا اس نے پورا کیا۔
خوشدل کو جو رول دیا اس نے بہترین اننگز کھیلی، شاداب اور نواز نے بھی بھرپور طریقے سے پلان پر عمل کیا ہے، خوشی کی بات ہے کہ جس کھلاڑی کو جو ذمہ داری دی گئی وہ بھرپور طریقے سے نبھا رہے ہیں۔
ہیٹ آف دی مومنٹ گیم کا حصہ ہے، سب کھلاڑی آپس میں کھیل بھی چکے ہیں، ٹیم مینجمنٹ مشورہ کرکے گیم کا پلان بناتی ہے، اوور کم ہو تو کچھ اور صورتحال ہوتی ہے اس کے مطابق بیٹنگ لائن اپ ترتیب دیتے ہیں، پوری ٹیم آپس میں مشورے سے چل رہی ہوتی ہے