• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، 10 کروڑ مالیت ’وہیل کی قے‘ اسمگلنگ کا الزام، 4 افراد گرفتار

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں پولیس نے وہیل کی قے (ایمبر گریس) کی سمگلنگ میں ملوث چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ انڈیا کے این ڈی ٹی وی کے مطابق چھاپے کے دوران اترپردیش کی پولیس اسپیشل ٹاسک فورس نے چار اعشاریہ 12 کلوگرام وہیل کی قے ضبط کی ہے جس کی مالیت 10 کروڑ روپے ہے۔ وائلڈ لائف (تحفظ) ایکٹ 1972کے تحت وہیل کی قے کی فروخت پر پابندی ہے۔ وہیل کے نظام انہضام سے نکالے جانیوالے اس مواد کو دنیا کی مہنگی ترین خوشبوؤں اور ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مواد نایاب سپرم وہیل یا دانتوں والی بڑی وہیل کی ہوتی ہے۔ اس کو ’گرے ایمبر‘ یا ’تیرتا ہوا سونا‘ بھی کہا جاتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید