• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

 آج بحرین تا کالام سڑک کو بحال کر کے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

یہ بات وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود راستے کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کیا گیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ راستے کی بحالی پر این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور 11 کور کے اہلکار لائقِ تحسین ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ متاثرینِ سیلاب اور سیاحوں سے بحرین تا کالام سڑک جلد کھولنے کا وعدہ کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید