• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین تجارت کا حجم ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، سفیر معین الحق

اسلام آباد(اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہاہے کہ چین پہلے ہی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور گزشتہ سال ہماری باہمی تجار ت کا حجم ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، امید ہےکہ آئندہ 3 سے 5 سال میں ہم اس کو دوگنا کر سکتے ہیں، دوطرفہ تجارت کو وسعت دینے خاص طور پر چین کو پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے دونوں ممالک مل کر کام کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2022 (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) کے دوران چائنا اکنامک نیٹ کو خصوصی انٹرویو میں کیا۔31 اگست سے 5 ستمبر تک طے شدہ 6 روزہ ایونٹ چین کے شہر بیجنگ میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا جس میں پاکستانی حکام، ماہرین اور تاجروں نے شرکت کی ۔ معین الحق نے کہا کہ ہر سال سی آئی ایف ٹی آئی ایس میں اضافہ ہو رہا ہے ، خدمات کی تجارت میں ہمارا تعاون اس وقت ایک کمزور شعبہ ہے، اس لیے سی آئی ایف ٹی آئی ایس کے اس پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے ہمیں امید ہے کہ لاجسٹکس، مالیاتی خدمات، ای کامرس جیسی تجارت میں ہماری دو طرفہ تجارت میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا یقینا ہم نہ صرف سی آئی ایف ٹی آئی ایس میں بلکہ دیگر نومبر میں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو جیسے دیگر تجارتی میلوں میں بھی شرکت کے منتظر ہیں ۔

بزنس سے مزید