سرگودھا(نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے سرگودھا یونیورسٹی میں اشتیاق قادری کی بطور وائس چانسلر تعیناتی کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ یونیورسٹی میں وی سی کے اہم عہدے پر تعیناتی گورنر پنجاب ہی کر سکتا ہے، وزیراعلیٰ کے پاس اختیار نہیں۔ ذرائع کے مطابق اٹھارویں ترمیم میں یہ اختیار وزیراعلیٰ کو منتقل ہو چکا ہے۔عدالت نے رٹ خارج کی تو انھیں وائس چانسلر کے عہدہ کا چارج دیدیا جائیگا۔