اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کے تحفظ اورسلامتی سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ کا 9واں اجلاس اتوار کو چینی سفارتخانے میں منعقد ہوا، دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی خراج تحسین پیش کیا گیا، پاکستان اور چین کاقانون نافذ کرنیوالے اداروں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس کی مشترکہ صدارت اسپیشل سیکرٹری وزارت داخلہ سیف انجم اور ڈائریکٹر جنرل وزارت پبلک سیکیورٹی چین نے کی۔ اجلاس میں پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ بھی موجود تھے۔اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان میں سی پیک منصوبوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانا دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔