شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)محکمہ تعلیم ضلع شیخوپورہ نے ضلع شیخوپورہ میں 10پرائیویٹ سکولوں کو سر بمہر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس بارے میں رپورٹ تیار کرکے ضلع حکومت کو بھیج دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحصیل صفدر آ باد اور مریدکے اور شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے یہ سکول موسم گرما کی تعطیلات کے باوجود چلائے جارہے ہیں۔