شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)سول ہسپتال کی انتظا میہ نے ڈی ایچ او آفس کو وارننگ دیدی ہے کہ وہ اپنے دفتر کیلئے لوڈشیڈنگ کے دوران بجلی کی فراہمی کا متبادل بندوبست کرلے ، ہسپتال کی انتظامیہ نے حفاظتی ٹیکوں کے فریجوں کو چلانے کیلئے ڈی ایچ او آفس کو اپنے جرنیٹرو ں سے بجلی کنکشن چار سال پہلے دیا تھا مگر اب یہ کنکشن ختم کرنا ضروری ہوگیا ہے کیونکہ ہسپتال کی بجلی بھی پوری نہ ہورہی ہے۔