سیالکوٹ( نمائندہ جنگ) سیالکوٹ میں شدید گرمی اور حبس میں اضافہ ہو گیا۔ ضلع سیالکوٹ میں ہفتہ کے روز دن بھر سورج اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ چمکتا رہا جسکی وجہ سے حبس اور گرمی میں شدید اضافہ ہو گیا جس کی وجہ سے چرند پرند سایہ دار جگہوں کی تلاش میں رہے۔محکمہ موسمیات کیمطابق صبح کےو قت درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ رہا جودوپہر کو بڑھ کر44ڈگری سینٹی گریڈ ہو گیا، ہوا میں نمی کا تناسب19فیصد جبکہ8کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرم ہوائیں چلتی رہیں حد نظر 16فی صد اور ڈیو پوائیٹ 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔