• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسپورٹ اتھارٹی سیالکوٹ نےاوورلوڈنگ کرنے پر 46گاڑیاں بندکردیں

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کی ہدایت پر ضلع سیالکوٹ میں اوورلوڈنگ کرنے اور ایکسل لوڈ مینجمنٹ کی خلاف ورزی کرنے والی لوڈر گاڑیوں کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سیالکوٹ نے 46گاڑیوں کو بند کردیا جبکہ 105گاڑیوں کے چالان کئے گئے جن کو مجموعی طورپر1لاکھ 46ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے واضح کیا کہ مقررہ لوڈ سے زائد گاڑیوں پر بوجھ لادنے والوں کے خلاف مہم جاری رہے گی اور اس سلسلہ میں کسی کے ساتھ رورعایت نہیں برتی جائے گی ۔
تازہ ترین